May ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  •  اسرائیل سلامتی کونسل کی رکنیت کی کوشش سے دستبردار

وسیع پیمانے پر مخالفتوں کا سامنا کرنے کے بعد اسرائیل نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے کی اپنی کوششیں ترک کر دی ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ تل ابیب انتظامیہ کو اس بات کا اندازہ ہو جانے کے بعد کہ اس کو سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت نہیں مل سکتی اور دنیا کے بیشتر ممالک اس کے خلاف ہیں، اس نے مذکورہ کونسل میں اپنی رکنیت کی کوشش ترک کر دی-

صیہونی حکومت نے یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا ہے جب خود اسرائیلی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیل کی مخالفت کی وجہ سے تل ابیب سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت حاصل نہیں کر سکتا-

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لئے اقوام متحدہ کے دوتہائی رکن ملکوں کا ووٹ ضروری ہے- آئندہ دس جون کو سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان کے لئے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی- سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبرایک سال کے لئے چنا جاتا ہے۔

ٹیگس