May ۰۸, ۲۰۱۸ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب سے تھوڑی دیر قبل جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے کاغذات پر دستخط کر دیئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف اپنے پرانے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو دہرا کر اقوام متحدہ کی جانب سے تصدیق شدہ معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی  کے کاغذات پر دستخط کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو دہرا تے ہوئے کہا کہ تہران جوہری معاہدے کے باوجود جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کر رہا تھا۔

جوہری معاہدے سے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر نکلنے کی اسرائیل  کے علاوہ تمام ملکوں نے مخالفت کی تھی۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیدگی  کے اعلان کے صرف چند منٹ بعد ہی اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ٹرمپ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے ایسے وقت میں جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا  کہ جب عالمی جوہری ادارہ 11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے ٹرمپ کے  فیصلے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس