May ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: دوسرے فریقوں سے جوہری معاہدے پرکاربند رہنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے دوسرے فریقوں سے اس معاہدے پرکاربند رہنے کی اپیل کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریش نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے کے اعلان کے فورا بعد ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گروپ 1+5 کے مابین طے پانے والا جوہری معاہدہ علاقائی اورعالمی سطح پر امن و صلح اور سلامتی کے تحفظ میں ممد و معاون ثابت ہونے کے لئے ایک اہم دستاویز تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل رات ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 14 جولائی 2015 کو ہونے والے ایٹمی معاہدے کو توڑنے اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا جس پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

ٹیگس