May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے فیصلے سے پوری دنیا میں تشویش

روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے ایران جوہری معاہدے کے سلسلے میں فیصلے سے دنیا میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

 روس کے نائب وزیر خآرجہ سرگئی ریبکف نے ماسکو میں دانشوروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی بین الاقوامی سطح پر تشویق میں اضافہ کردے گی.

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ خود امریکی حکام  یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کا جوہری معاہدہ صحیح سمت پر گامزن ہے.

ایران کے دفاعی میزائل سسٹم کی پیشرفت پر امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایرانی میزائلوں سے خوف زدہ ہے.

انہوں نے کہا کہ روس ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھے گا اور امید ہے کہ یورپی ممالک بھی اس پر پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد جاری رکھیں گے.

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر نے گذشتہ ہفتے 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا.

عالمی برادری نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔

 

ٹیگس