May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • سربراہی ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے، امریکہ کو شمالی کوریا کی دھمکی

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ یکطرفہ طور پر جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لئے امریکی دباؤ کی صورت میں دونوں ملکوں کی سربراہی ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے

شمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہیں  لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو شمالی کوریا ٹرمپ کے ساتھ اگلے ماہ بارہ جون کو طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔شمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ کم کیکوان نے کہا کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی  اور یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کو کہا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے صداقت کا مظاہرہ کیا جائے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز پر احتجاج کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزقرار دیا ہے۔

ٹیگس