May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے یورپی ممالک بھی بچ رہے ہیں

امریکہ کی سا‏ئیکلوجیکل وار فیئر کے ایک سابق افسر نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں اس قدر وحشتناک ہو چکی ہیں کہ اب یورپی ممالک تک ٹرمپ کی پالیسیوں سے خود کو الگ کر رہے ہیں۔

امریکہ کی سا‏ئیکلوجیکل وار فیئر کے ایک سابق افسر اسکاٹ بینیٹ نے بدھ کی رات ایران کے ٹی وی چینل دو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ان کا مقصد ان کے مد نظر جمہوریت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنھوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیئے وہ سماجی پالیسیوں میں تبدیلی کے خواہاں تھے مگر ان پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بینیٹ نے کہا کہ امریکہ ایران کو تنہا نہیں کرسکتا اور ایک روز اسے ایران، شام اور روس کے بارے میں اپنی علط پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

امریکی وزارت جنگ کے سابق مشیرمائیکل مالوف نے بھی اس گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی مالی برتری کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور وہ ایشیا میں ایک قطبی نظام کے قیام کے خواہاں ہیں جبکہ وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔اسکاٹ بینیٹ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت، ایران میں حکومت کی تبدیلی کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کوشش بھی کر رہے ہیں اور ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں ان کے مقصد کے حصول میں کوئی بھی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ٹیگس