May ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • اب یہ عورت امریکہ کے لئے جاسوسی کرے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بد نام زمانہ جاسوسی تنظیم سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بد نام زمانہ جاسوسی تنظیم سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں، امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے جس کے بعد انہیں باقاعدہ سی آئی اے سربراہ کا عہدہ مل گیا ہے۔

سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی گئی، ری پبلکن سینیٹر جان مکین خود بھی ہاسپل کو ووٹ نہ دینے کی لابنگ کرتے رہے ۔ جان مکین کا کہنا تھا کہ ہاسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا  تاہم ری پبلکن پارٹی کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی پوری سپورٹ جینا ہاسپل کے ساتھ تھی۔

واضح رہے کہ  2002 میں جینا ہاسپل نے تھائی لینڈ میں سی آئی اے اسٹیشن چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں جبکہ ان پر دوران تفتیش ملزمان پر واٹربورڈنگ سمیت بد ترین تشدد کرنے کے الزامات ہیں۔

ٹیگس