May ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • چینی سیٹلائٹ چاند کی سطح کا مطالعہ کرے گا

چین نے آج صبح ایک ریلے سیٹ لائٹ کو داغا جس کا مقصد زمین اور داغے جانے والے مجوزہ چاند گاڑی کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہوگا ۔

شنہوا کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق آج صبح پانچ بج کر 28 منٹ پر4 سی راکٹ کے ذریعہ ریلے سیٹ لائٹ خلا کے لئے روانہ ہوا ۔ چین کا مجوزہ چاند گاڑی چاند کی تاریک سطح کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کرے گا ۔

چین کا مقصد 2030 تک خلا میں روس اور امریکہ کی طرح ایک اہم طاقت بننے کا ہے۔ غور طلب ہے کہ چین کا منصوبہ اگلے سال خود ہی انسانی خلائی اسٹیشن کا تعمیری کام شروع کرنا ہے ۔

 

ٹیگس