May ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا نے امریکی پابندی کو غیر قانونی قراردے دیا

وینزوئیلا نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی نئی پابندی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

وینزوئیلا کے وزیر خارجہ جارج ایریجا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وینزوئیلا کے خلاف پابندی مکمل پاگل پن، وحشیانہ اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے ۔

امریکہ نے نکولس مادورو کے وینزوئیلا کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نئی پابندی عائدکرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ونیزوئیلا حکومت سے آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کی اپیل کی ۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو کے اتوار کو وینزویلا کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندی لگا دی ہے۔

ٹیگس