May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • لیبیا میں کاربم دھماکہ، 27 ہلاک و زخمی

لیبیا میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنے کے لئے بم دھماکے کئے جا رہے ہیں۔

لیبیا کا سیاحتی شہر بن غازی کاربم بم دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مصروف علاقے میں واقع ہوٹل کے سامنے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا گیا، دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا۔ سڑک کنارے کھڑی 8 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ لیبیا میں مصروف عمل کسی بھی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس