May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام

پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے تنازعات ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، غیرملکی تسلط اور جارحیت انسانی حقوق کی پامالیوں جیسے مسائل کا سبب ہیں۔

 پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کےایجنڈے پر کشمیر اور فلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں جن کی وجوہات اور اثرات کا جائزہ لینا ہو گا۔ شہریوں کے تحفظ کی ضامن سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا مستقل حل نکالنا ہو گا۔

ٹیگس