May ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، چودہ افراد ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار کے مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ پر آئے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایریزونا، الاباما، میری لینڈ اور جنوبی کیرولائینا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چودہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوئے۔
امریکہ میں سالانہ کئی ہزار لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحے پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کر پاتی۔