Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کلچر کے خلاف زبردست مظاہرے

ہزاروں امریکی شہریوں نے ملک میں اسلحہ کی آزادانہ نقل و حمل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

نیویارک میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گن کلچر کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تشدد کی روک تھام میں ناکام ہو گئی ہے اور اسلحہ کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی اہم ترین وجہ ہے۔
یہ مظاہرے ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے خونریز واقعے کے محض دو ہفتے کے بعد کیے گئے کہ جس میں دس طالبعلم ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے فلوریڈا کے ایک اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں ایک پاکستانی طالبہ سمیت سترہ طلبہ و طالبات مارے گئے تھے۔
امریکہ میں اسکولوں اور پبلک مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف طلبہ اور اسلحے کی تجارت کے خلاف کام کرنے والوں کے مظاہرے خاصے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

ٹیگس