Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے رہنما کا دورہ سنگاپور

شمالی کوریا کے رہنما امریکی صدر سے ملاقات کے لئے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ایر چائنا کے بوئنگ سات سو سینتالیس سے سنگاپور کے چانگی ایرپورٹ پہنچے۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ وی وین بالاکرشنن کے حوالے سے چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سنگاپور میں امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لئے سارے اقدامات بخوبی انجام پا رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے درمیان یہ ملاقات منگل کو جزیرہ سینٹوسا میں انجام پانے والی ہے۔

ٹیگس