Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • علاقائی عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ، روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کو علاقے میں عدم استحکام اور بدامنی کا ذمہ دار قرار دیا۔

اتوار کو چینداؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ مشرق وسطی میں بدامنی اور عدم استحکام کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے پر شنگھائی تعاون تنظیم کو گہری تشویش ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی نے صورت حال کو غیر مستحکم بنا دیا ہے اور روس اس صورت حال سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس شروع سے ہی اس بین الاقوامی معاہدے پر مکمل علمدرآمد پر زور دیتا آیا ہے اور وہ معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کرے گا۔

ٹیگس