Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • پیرس میں اغواکار کی اسپتال منتقلی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک رہائشی عمارت میں چار افراد کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے مینٹل ہاسپیٹل منتقل کر دیا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پیرس میں اغوا کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو مراکش کا رہنے والا ایک چھبّیس سال نوجوان ہے جو فرانسیسی وزیر داخلہ کے بقول چھوٹے چھوٹے جرائم انجام بھی دیتا رہا ہے مگر اس کا نام انتہا پسندی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں درج نہیں ہوا تھا۔
فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اغوا کی کارروائی انجام دینے والا یہ شخص، نفسیات کا مریض ہے جسے گرفتار کر کے پولیس کے خصوصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹیگس