Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لندن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں انسانی حقوق کی پامالی پر لندن میں اس ملک کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بعض قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرین نے ایک طومار پر بھی دستخط کر کے آزادی بیان سے متعلق تمام قیدیوں کی بھی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الرزین اور الوثبہ حوالات کو بھی بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آزادی بیان کی سرکوبی اور جیلوں اور حوالات میں بند افراد کی ایذا رسانی پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے بارہا تنقید کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو اتنی بھی آزادی حاصل نہیں ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں میں رکنیت حاصل کر کے اپنی مرضی کی حکومت کا انتخاب عمل میں لا سکیں۔

ٹیگس