Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ریاست فلوریڈا کے اسکولی بچوں کا احتجاج

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کے ایک گروپ نے شیکاگو میں ریلی نکال کر ملک میں آزادانہ طور پر ہتھیار لے کر چلنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

گذشتہ چودہ فروری کو ریاست فلوریڈا کے مرجوری اسٹونمین ڈگلس اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ اسکولی طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔ مذکورہ اسکول کے بچوں نے شیکاگو میں ایک ریلی نکال کر ملک میں آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے کی چھوٹ دینے والے قانون کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔
امریکا کے مختلف علاقوں میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں عام لوگوں کے پاس دوسو ستر ملین سے تین سو ملین تک اسلحے موجود ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک ہتھیار موجود ہے۔
امریکا میں مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتارہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ خود بھی اسلحہ لابی کے زبردست حامی ہیں اور انہوں نے اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

ٹیگس