Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ہالینڈ میں میوزیکل فیسٹیول کے قریب گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی

ہالینڈ کے علاقے منشگروگ میں میوزیکل فیسٹیول کے مقام کے قریب ایک وین راہگیروں پر چڑھ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے

پیرکی صبح جنوبی ہالینڈ کے علاقے منشگروگ  میں پینک پاپ میوزیکل فیسٹیول کی قریب جہاں لوگ خیمے ڈالے ہوئے تھے راستہ چلتے لوگوں پر ایک وین چڑھ گئی - اس حادثے میں پولیس کے بقول ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے - پولیس نے مذکورہ سڑک کو بند کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں - عینی شاہدین نے بتایا کہ جس وین کے ذریعے حادثہ پیش آیا اس کا ڈرائیور اپنی گاڑی لے کر فرار ہوگیا ہے - پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے - مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے سے اتوار تک اس فیسٹیول میں سڑسٹھ ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی - فیسٹیول کو دیکھنے کی غرض سے  وہاں پہنچنے والے لوگوں نے آس پاس ٹھہرنے کے لئے خیمے بھی نصب کررکھے تھے -