• چین کا امریکہ کو سخت انتباہ

چین نے جنوبی بحیرہ چین میں امریکی نقل و حرکت کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے لیے جنوبی بحیرہ چین کو طوفانی اور دلدلی بنانے سے گریز کرے، کیوں کہ یہ اقدام علاقے میں بدامنی کا سبب بنے گا۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزیدکہا کہ بیجنگ اپنے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے مسلمہ حق کی بنیاد پر جنوبی بحیرہ چین میں بحری مشقیں انجام دے رہا ہے تاہم اس کا اس علاقے کو فوجی علاقے  بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اس سے پہلے چین کے نیشنل نیول انسٹی ٹیوٹ کے محقق چن شیانک میاؤ نے کہا تھا کہ علاقے میں امریکہ کی وسیع فوجی موجودگی کے پیش نظر چین بھی اس علاقے میں اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے دفاعی تنصیبات قائم کرنے پر مجبور ہے۔

Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
کمنٹس