Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • زمین میں خون کی ندیاں بہانے کے بعد خلا میں جنگ کی امریکی سازش

زمین کو خون سے رنگنے کے بعد امریکا نے خلا میں بھی جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں امریکہ کا غلبہ بھی ہونا چاہیے، پینٹاگون کو سپیس فورس بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سپیس فورس امریکی فوج کی چھٹی شاخ ہو گی جو خلا میں امریکی مفادات کا دفاع کرے گی۔

ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت کی کہ سپیس فورس کو امریکی ائیر فورس کی طرح مضبوط اور منظم طاقت بنایا جائے۔

ٹیگس