Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • مغرب نے دوستی میں دھوکہ دیا، روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ روس نے سرد جنگ کے بعد مغرب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر اس نے دھوکہ دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے فنلینڈ کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا مقصد جنگ اور ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنا تھا مگر مغرب نے روس کو دھوکہ دیا۔انھوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے روس کا جواب سرحدوں پر خاردار تار رلگانے کی شکل میں برآمد ہوا۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ روسی حکام مغرب کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے تھے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دوسری عالمی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں دو کروڑ سے زائد روسی مارے گئے اس لئے روسی عوام کا حق ہے کہ وہ ظاہر کریں کہ کوئی بھی ملک روس پر حملہ نہیں کر سکتا۔

ٹیگس