Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • چین اور شمالی کوریا کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

چین کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنما نے بیجنگ اور پیونک یانگ کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے جزیرہ نمائے کوریا کے حالات پر بھی غور کیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے شمالی کوریا کے رہنما کے دورہ بیجنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید توسیع کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما چین کے دو روزہ دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے ہیں۔

ٹیگس