Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • برطانوی ایوان بالا میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا بل منظور

برطانیہ کے ایوان بالا میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا بل منظور ہو گیا ہے۔

برطانیہ کے ایوان بالا نے بدھ کو یورپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کیا ہے اس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی ہے۔ اس بل کے قانون بننے پر برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔

برطانیہ کے ایوان بالا - ہاؤس آف لارڈز نے حکومت کے پیش کئے گئے اس بل کو ووٹنگ کے بغیر ہی اپنی منظوری دے دی ۔ اس سے پہلے ایوان زیریں- ہاؤس آف کامنس میں اس بل کی مخالفت کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق بل اب ’رائل اسینٹ‘ یعنی شاہی منظوری ملنے کے بعد قانون بن جائے گا۔ شاہی منظوری محض ایک رسمی عمل ہے جس میں کسی طرح کی بحث نہیں ہوتی۔

ٹیگس