Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں، جیمز کومی

امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔

انھوں نے ایل بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویّے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔ جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ نے دو ہزار سترہ میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ الیکشن کے اسی مسئلے میں ٹرمپ کے داماد اور ان کے بڑے بیٹے کو امریکی کانگریس اور سینیٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔

ٹیگس