Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے یورپی یونین سے نکلنے کےمعاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی ڈن ڈیل نہیں، پھر ووٹ لیا جائے ۔

مظاہرین یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظورکیا تھا، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بل پرکئی ماہ سے بحث جاری تھی ۔ شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون کا درجہ حاصل کرلےگا۔

یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا تاہم حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آگیا ۔

یاد رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں کیے گئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔

ٹیگس