Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ زکزکی کی غیر قانونی قید کے خلاف نائیجیریا میں احتجاج

نائیجیریا کے عوام نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو غیرقانونی طور پر قید میں رکھے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے کارکنوں اور طرفداروں نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نائیجیریا کی حکومت نے گذشتہ دو برس سے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو قید کر رکھا ہے۔ نائیجیریا کی عدالت نے اس سلسلے میں کیس کی سماعت کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے۔خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا کی فوج اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو کسی نامعلوم جگہ منتقل کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں شہر زاریا میں امام بارگاہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے ان کے دو بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد کو شہید و زخمی اور آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور جب سے وہ انھیں غیر قانونی طور پر قید میں رکھے ہوئے ہے جبکہ نائیجیریا کی عدالت نے آیت اللہ زکزکی کو رہا کئے جانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ٹیگس