Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفتر کو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ کئی ہزار لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحے پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کر پاتی۔

ٹیگس