Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کے بارے میں یورپی یونین کے فیصلے کی مذمت

یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹوسک نے کہا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق سربراہی اجلاس کا فیصلہ بڑی کامیابی نہیں ہے۔

یورپی یونین کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے بعد بریسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹوسک کا کہنا تھا ہم نے فیصلہ تو کرلیا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پر کس طرح سے عملدرآمد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کسی کامیابی کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔یورپی کمیشن کے سربراہ نے بحیرہ میں روم میں موجود تمام یورپی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے جہازوں سے اپیل کی کہ وہ لیبیا کی کوسٹ گارڈ کی سرگرمیوں میں مداخلت سے گریز کریں۔یورپی سربراہوں نے اپنے دو روزہ اجلاس میں تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے بعض فیصلے کیے ہیں جن کے تحت سمندر میں سرگرداں تارکین وطن کو یورپ سے باہر کسی جگہ اتار جائےگا۔

ٹیگس