Jul ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • شام میں ایران کا کردار تعمیری ہے، روسی وزیردفاع

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران شام میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اطالوی اخبار ایل جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تاریخی لحاظ سے بھی ایران خطے کا اہم اور موثر ملک ہے اور بحران شام کے حل اور اس ملک کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی بحران شام کے فیصلہ کن حل کی غرض سے آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے شام ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی فراہمی کے بارے میں کہا کہ حکومت دمشق نے تاحال ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے لیکن روس اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس کے حالیہ میزائل حملے کے بعد روس پر واضح ہوگیا تھا شام کو ایئر ڈیفینس سسٹم کی ضرورت ہے، اور اسی خاطر روس نے ایس تھری ہنڈریڈ سسٹم کی فراہمی کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس