Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی وزیرخزانہ کا غیر سفارتی بیان

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک ایران سے تیل خریدے گا واشنگٹن اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گا

امریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوچین نے ایوان نمائندگان کی مالی کمیٹی کے اجلاس میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران سے تیل خریدنے پر چین کے خلاف بھی امریکا پابندیاں عائد کرے گا کہاکہ واشنگٹن چین روس اور جو بھی یورپی ملک ایران سےتیل خریدے گا اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا - امریکی حکومت نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد کہا ہے کہ وہ چار نومبر تک ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچادے گی - واشنگٹن نے دنیا کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے تحت ایران سے تیل خریدنا بند کردیں لیکن دوسری جانب دنیا کے  بہت سے ملکوں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ امریکی ڈکٹیشن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے -

ٹیگس