Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

آئرلینڈ کی سینیٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا گیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئرش حکومت اورپارلیمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت حکومت نے بل کی منظوری سے قبل اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا یقین دلایا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے آزاد ارکان نے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ سے متاثر ہو کراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل پیش کیا ہے۔

 

ٹیگس