Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی ایران سے تعلقات متاثر نہیں کرسکتی: آسٹریا

ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون متاثر نہیں ہوگا.

 اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ تعاون کی توسیع کے لئے آمادہ ہے جبکہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون متاثر نہیں ہوگا۔

اسٹیفن شولز نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے کوئی حد مقرر نہیں بلکہ یورپی یونین اور جوہری معاہدے میں شریک یورپی فریق بھی مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے پُرعزم ہیں۔

آسٹریا کے سفیر نے ایران کے لئے یورپ کے مجوزہ معاشی پیکیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی فریق چاہتے ہیں کہ اس پیکیچ کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات انجام دیں جس کا مقصد پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

ٹیگس