Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی حملوں میں 350 افغان شہری ہلاک و زخمی

پچھلے چھے ماہ کے دوران ساڑھے تین سو افغان شہری امریکی ہوائی حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار اٹھارہ کے آغاز سے اب تک اتنی بڑی تعداد میں افغان شہری، صوبہ ننگرہار اور کنڑ سمیت مختلف صوبوں پر کیے جانے والے امریکی فضائی حملوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان کے رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور تعلیمی اداروں نیز شادی کی محفلوں، حتی مجالس ترحیم پر حملے کرتے ہیں جن کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔اس سے پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکی ہوائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق سن دوہزار ایک سے اب تک افغانستان پر امریکی جارحیت کے دوران ہزاروں بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس