Jul ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ویتنام میں سمندری طوفان 20 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔

ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں سمندری طوفان، طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے۔

طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16 افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 17ہزار مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادھر محمکہ موسمیات نے طوفانی بارشیں آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس