Jul ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں فائرنگ 14 افراد ہلاک و زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ایک مسلح شخص نے ریسٹورنٹ اور کیفے کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم اس بات کی تصدیق باقی ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کی یا واقعی پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس کی عمر 8 سے 9 سال کے درمیان اور اس کی حالت نازک ہے جب کہ تمام تر پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیگس