• انڈونیشیا میں زلزلہ متعدد افراد ہلاک و زخمی

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 10 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی اور متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ملبے تلے دبنے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
کمنٹس