Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مشکوک گاڑی نے وائٹ ہاؤس میں ہلچل مچادی

ایک مشکوک گاڑی کے بارے میں خبردار کیے جانے کے بعد وائٹ ہاوس کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق پولیس نے کانگریس کی عمارت کے قریب پارک کی جانے والی ایک گاڑی سے کچھ اسحلہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا جس کے بعد وائٹ ہاوس میں زبردست کھلبلی مچ گئی۔پولیس نے علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ گاڑی اور گرفتار شخص کے درمیان کوئی رابطہ ہے یا نہیں۔اسی دوران امریکی ذرائع ابلاغ نے ریاست اوہائیو کے رآئٹ پیٹرسن ایئر بیس میں فائرنگ کی خبردی ہے۔ فائرنگ کے بعد بیس میں قائم کلینک کو بند کردیا گیا۔تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس