Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ : فائرنگ کے تازہ واقعات میں سولہ ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے اعداد شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز، گن وائیلنس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تینتالیس واقعات ریکارڈ کیے گئے۔فائرنگ کے ان واقعات میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوئے ہیں۔گن وائیلنس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات کیلی فورنیا، اور جارجیا میں پیش آئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار لوگ ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کی  اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور حمل و نقل کو محدود کرنے کے لیے کانگریس میں کوئی بھی قانون پاس نہیں ہوسکا ہے۔امریکہ کی طاقتور اسلحہ لابی موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں اپنا اہم ترین حامی قرار دیتی ہے۔