Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں فائرنگ، 4 ہلاک،حکام کو دہشت گردی کا شبہ

مشرقی کینیڈا میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جعمے کے روز نیو برنسوک کے شہر فریڈریکٹن میں پیش آیا جس میں چار افراد مارے گئے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کے محرکات کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایاہے ۔

   کینیڈین پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے  کہ وہ تا اطلاع ثانوی اپنے گھروں کے دروازے بند کرلیں اور باہر آنے سے گریز کریں۔حکام نے علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کردی ہے اور اعلان کیا ہے کہ  واقعے کے تمام  پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

     بعض خبروں میں فائرنگ کے اس واقعے میں دہشت گردی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں ایسا ہی  ایک واقعہ ٹورنٹو میں بھی پیش آیا تھا جب مسلح شخص نے فائرنگ کردی تھی جس میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔