Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل پر پابندی کے منفی اثرات کی بابت انتباہ

انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں تیل کی عالمی سپلائی پر ایران مخالف پابندیوں کے اثرات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اگر ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئ  عالمی سطح پر تیل کی مانگ اور سپلائی میں بحران آجائے گا۔ توانائی کی عالمی ایجنسی آئی ای اے نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ امریکا نے سات اگست سے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں لگادی ہیں اور نومبرکےاوائل سے ایرانی تیل پر بھی پابندی لگانےکا اعلان کیا ہے۔

 توانائی کی عالمی ایجنسی اس سے پہلےبھی خبردار کرچکی ہے کہ  ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئی تو عالمی منڈیوں پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔ آزاد تجزیہ نگاروں کا بھی کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنےوالے دیگر ممالک عالمی منڈیوں میں   ایرانی تیل کی کمی کو پورا کرنے پر قادرنہیں ہیں اور  ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی سے بھی عالمی منڈی  کو زبردست دھچکا لگےگا۔

 دوسری طرف  امریکا تیل خریدار ملکوں کو ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے  پر  آمادہ کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ تیل درآمد  کرنےوالے دو بڑے ملکوں چین اور ہندوستان نےاعلان کیا ہے کہ وہ تہران کے خلاف پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے۔ 

ٹیگس