Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • پائلٹوں کی ہڑتال، یورپ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ

یورپی ایئر لائن ریان ایئر کے پائلٹوں کی ہڑتال نے پانچ یورپی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق آئر لینڈ کی ہوائی کمپنی ریان ایئر کے پائلٹوں کی ہڑتال کے نتیجے میں، پانچ یورپی ملکوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ریان ایئر کے پائلٹوں نے یہ ہڑتال ایسی حالت میں کی ہے کہ یورپ میں موسم گرما میں ہوائی سفر بڑھ جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریان ایئر یورپ کی سب سے بڑی ہوائی کمپنی ہے جس کے دنیا کےسینتس ملکوں میں دفاتر موجود ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں، اختتام سال کے جشن سے پہلے کمپنی کے ملازمین کی مختلف یونینوں کی اپیل پر ہڑتال کو روکنے میں ریان ایئر نے پہلی بار کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن یونینوں کے ساتھ مذاکرات میں سست روی اور کسی جامع سمجھوتے پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ملازمین، بالخصوص پائلٹوں کی ناراضگی بڑھ گئی اور سرانجام انہوں نے ہڑتال کردی۔
ریان ایئر نے پائلٹوں کی ہڑتال کے اعلان کے بعد ہی جمعے کے دن آئر لینڈ، سوئیڈن اور بیلجیئم میں ایک سو چھبیس پروازوں کی منسوخی کا اعلان کردیا تھا۔اس کے بعد ہڑتال کے نتیجے میں جرمنی میں بھی ریان ایئر کی دو سو پچاس پروازوں کے منسوخ ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیگس