• مانچسٹر میں فائرنگ، دس افراد زخمی

برطانوی شہر مانچسٹر کے جنوبی علاقے موس سائیڈ میں فائرنگ کے واقعے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی اداروں نے خبردی ہے کہ مانچسٹر کے جنوبی علاقے موس سائیڈ کے کلئی مونٹ روڈ پر فائرنگ میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات ڈھائی بجے موس سائید شہر میں پیش آیا- واقعے کے فورا بعد پولیس نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اورتحقیقات شروع کردی گی ہیں- جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا اس سے ذرا دیر پہلے ہی موس سائیڈ میں سالانہ کارنیول ختم ہوا تھا۔

گذشتہ برس بھی مانچسٹر میں ایک موسیقی پروگرام ختم ہونے کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو لوگوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں بائیس افراد ہلاک اور ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
کمنٹس