Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ جنگ یمن کی حمایت بند کردے، جیرمی کورپن کا مطالبہ

برطانیہ کے اپوزیشن رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ یمن میں سعودی اتحاد کی حمایت بند اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو روکنے کی کوشش کرے۔

جیرمی کوربن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یمن میں اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے خونی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں جاری اس جنگ کے دوران یمن میں شقاوت کی یہ تازہ ترین مثال ہے اور برطانیہ اس جنگ کی حمایت کر رہا ہے۔

برطانیہ کے اپوزیشن رہنما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس جنگ  میں سعودی اتحاد کی حمایت ترک کردے اوراس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو ختم کرانے کے لیے قدم بڑھائے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے نواگست کو یمن کے صوبے صعدہ کے شہر ضحیان میں اسکولی بچوں کی ایک بس پر حملہ کردیا تھا - جس میں ایک سو بیس بچے شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور حالیہ برسوں کے دوران برطانوی فوجی افسران سعودی فوجیوں کو جدید ترین ہتھیار چلانے کی تربیت بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس