Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  •  پیلوسی نے ٹرمپ کو زن مخالف اور نسل پرست قرار دیا

امریکی ایوان نمائندگان کی اپوزیشن رہنما نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زن مخالف اور نسل پرست قرار دیا ہے۔

مقامی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان میں اقلیتی دھڑے کی رہنما نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے اور ایوان نمائندگان کی ایک اور خاتون رکن میکسن واٹرز سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ہر اس عورت سے خوفزدہ ہیں جو کانگریس کا رکن بننے کی کوشش کر رہی ہو۔
نینسی پیلوسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل نسل پرستانہ پالیسیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹوئٹ اور تقریروں میں کئی بار نینسی پیلوسی اور میکسن واٹرز پر رکیک جملے کس چکے ہیں
امریکہ میں کانگریس  کے مڈ ٹرم انتخابات کے موقع پر ڈیموکریٹ کے خلاف امریکی صدر نے الفاظ  کی جنگ تیز کردی ہے۔
امریکہ میں کانگریس کے مڈٹرم انتخابات نومبر میں کرائے جانے کا امکان ہے۔