Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • شام: روس کے فوجی اڈے کے قریب متعدد ڈرونز تباہ

شام میں روس کے فوجی اڈے کے قریب 5 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روسی فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے والے 5 ڈرونز طیاروں کو سرنگوں کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں حمیمم کے قریب پرواز کرنے والے پانچ نامعلوم ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مشکوک ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں دہشتگردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔