Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی پابندیوں کو چین قبول نہیں کرے گا

چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی دباؤکو تسلیم نہیں کرےگا۔

چین کی تیل و پیٹروکیمیکل کی صنعت کی فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں پر عمل کرنے کے تعلق سے امریکی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
چین کی تیل و پیٹروکیمیکل کی صنعت کی فیڈریشن کے چیئرمین اینڈرے یو نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں نے کبھی بھی امریکا کا دباؤ قبول نہیں کیا ہے اور بیجنگ ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ مذکورہ چینی عہدیدار نے کہا کہ ایران چین کا ایک بہترین تجارتی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کی پروا کئے بغیر ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھےگا۔
چین کی تیل و پیٹروکیمیکل کی صنعت کی فیڈریشن کے چیئرمین نے دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور پر مشرق وسطی میں تیل و گیس کے ذخائر پر امریکا کی تسلط پسندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توانائیوں اور تجارت سے مربوط میدانوں پر حد سے زیادہ امریکا کا تسلط نہیں ہونا چاہئے۔
چین کی آئل کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کی وجہ سے سبھی کمپنیاں ایران کے انرجی سیکٹر سے نکلنے پر مجبور ہوتی ہیں تو چین کی نیشنل آئل کمپنی ان کی جگہ لینے کو تیار ہے۔

ٹیگس