Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں امریکی عوام اور ٹرمپ کی سوچ مختلف

ایران کے بارے میں امریکی عوام اور ٹرمپ کی سوچ میں کافی فرق پایا جاتاہے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف عزائم کے باوجود امریکی عوام کا مؤقف اس سے مختلف ہے اور امریکی عوام ایران کو اپنے صدر کی نظر سے بھی نہیں دیکھتے.

امریکی اخبار اور ایک پبلک تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر ایک سروے کیا جس میں 53 فیصد امریکی عوام نے ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کی مخالفت کی جبکہ 37 فیصد نے بھی ایران کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کردیا.

ہفنگٹن پوسٹ اوریو گاو انسٹی ٹیوٹ نے یہ سروے ڈونلڈ ٹرمپ کی اینٹی ایران مہم جوئیوں پر کیا جس میں 42 فیصد لوگوں نے کہا کہ ایران سے متعلق ٹرمپ کا رویہ درست نہیں جبکہ 36 فیصد نے امریکی صدر کی حکمت عملی سے اتفاق کیا.

ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات سے پہلے اور وائٹ ہاؤس پہنچنے تک ایران کے خلاف منفی عزائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.

ٹیگس