Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے خلائی جنگ میں رنگ بھرنا شروع کردیئے

جیمز میٹس نے برازیل فوجی اکیڈمی میں فوجی افسران اور سول عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی سیاروں کو روس اور چین کے حملوں سے بچانے کے لیے امریکی خلائی فوج کا قیام ضروری ہوگیا ہے۔

جیمز میٹس نے برازیل فوجی اکیڈمی میں فوجی افسران اور سول عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی سیاروں کو روس اور چین کے حملوں سے بچانے کے لیے امریکی خلائی فوج کا قیام ضروری ہوگیا ہے۔اس سے پہلے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس بھی خلا میں امریکی تسلط کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کے خلائی یونٹ کے قیام کی بات کرچکے ہیںجیمز میٹس نے جنوری دوہزار سات میں چین کی جانب سے مصنوعی سیارے کو تباہ کرنے کے لیے میزائل کے استعمال کی جانب بھی اشارہ کیا۔امریکی حکام اس قسم کے بیان دے کر اپنے بڑے اور اہم رقیبوں روس اور چین کو بھی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں-امریکیوں کا دعوی ہے کہ امریکہ کے دشمنوں کی جانب سے خلائی خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اپنے جدید ترین جنگی ہتھیار خلا میں تعینات کرنا چاہتے ہیں۔روس نے بھی اس حوالے سے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں فوجی محاذ آرائی انتہائی خطرناک ہوگی۔

ٹیگس