Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • پاک و ہند ڈی جی ایم اوز کے رابطے

پاک و ہند ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک و ہند ڈی جی ایم اوز نے 29 مئی کے گزشتہ رابطے کے بعد سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی صورتحال پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہارکیا تاہم پاکستان نے ہندوسان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔

واضح رہے اس رابطے میں ایل او سی پر در اندازی اور دہشت گردی کی پشت پناہی کا پاکستان پرالزام عائد کیا گیا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لا‏ئن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس